Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتہ افراد کا دکھ موت سے بھی زیادہ دردناک ہے ، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

لاپتہ افراد کا دکھ موت سے بھی زیادہ دردناک ہے ، رانا ثناءاللہ
رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا دکھ موت سے بھی زیادہ دردناک ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں بازیابی کیلئے کوششیں کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ متاثرہ فیملیز کی دادرسی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گمشدہ شخص کی بازیابی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اور جو ریاست ایسا نہیں کرسکتی وہ اپنے بنیادی فرض سے غافل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تمام لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے، ان کی بازیابی کیلئے تمام تر کوششیں کرینگے اور امید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم لیڈرشپ ہم پر اعتماد کرے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لیڈرشپ دلبرداشتہ اور مایوس تھی لیکن وزیراعظم سےملاقات میں بہت سے پہلوؤں پر اتفاق ہوا اور طے ہوا تھا کہ ایم کیوایم قیادت سے ملاقات، تعزیت کرینگے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جبری گمشدگی سےپاکستان کی دنیامیں بدنامی ہورہی ہے اور بہت سی بین الاقوامی تنظیمیں بھی اس سے متعلق سوال اٹھاتی ہیں لیکن وزیراعظم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے، گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے کارکنان کو لاپتہ کیا ہم ان کو کوئی سزا نہیں دلوانا چاہتے ہیں صرف اپنےپیاروں کوواپس دیکھنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ ہونے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے اور کہا کہ اس معاملے پر قانون سازی کیلئے تیار ہیں لیکن ہمارے احتجاج کو دہشتگردی نہ کہا جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر فیصل سبزواری ، سید امین الحق نے کیا۔

اس دوارن انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ کارکنان کے غم سے نڈھال اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو بھی کی۔

انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ آپ کے پیاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، آپ اللہ پر بھروسہ کر کے اپنی قیادت اور ہم پر بھی اعتماد کریں۔

Advertisement

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت، وفاقی وزراء اور ایاز صادق بھی موجود رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر