
چناب نگر سرگودھا سے آنے والی تبلیغی جماعت کی فلائنگ کوچ کا ڈی آئی خان روڈ غوری والہ کے قریب لاری کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں02 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے چناب نگر سے بنوں جانے والی تبلیغی جماعت کے ارکان کی بس ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ غوری والا کے قریب بس لاری سے ٹکرا گئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News