
نوید قمر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت سید نوید قمر کی یورپی یونین کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین اور ایگریکلچر کمشنر برنڈ لینج سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان کے یورپی یونین سے مضبوط معاشی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس ایک باہمی فائدہ مندانہ اقدام ہے جس نے یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات ہیں، جی ایس پی پلس کے آغاز سے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں 86 فیصد اضافہ ہوا۔
سن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کی پاکستان کو برآمدات میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے، نیا جی ایس پی پلس پائیدار ترقی، غربت کے خاتمے اور گڈ گورننس میں معاونت کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وزیر تجارت سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ یونین کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین اور ایگریکلچر کمشنر لینج نے وزیر تجارت کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وزیر تجارت کی یوروپی کمشنر برائے زراعت اور دیہی ترقی جانوس ووجیچوسکی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں سید نوید قمر نے زراعت کے شعبے میں یورپی یونین سے تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تجارت 23 سے 29 اکتوبر تک برسلز کے سرکاری دورے پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News