Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کا میٹر آئی ایم ایف سے بھی تیز چل رہا ہے، مزمل اسلم

Now Reading:

اسحاق ڈار کا میٹر آئی ایم ایف سے بھی تیز چل رہا ہے، مزمل اسلم
مزمل اسلم

صوبہ سندھ پر ایک ہزار ارب سے اوپر کا قرض ہے، مزمل اسلم

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا میٹر آئی ایم ایف سے بھی تیز چل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے جاری کردہ بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 40 روپے فی لیٹر لیوی کی ڈیمانڈ کی ڈار صاحب نے 47.5 فی لیٹر کر دیا، ان کا میٹر آئی ایم ایف سے بھی تیز چل رہا ہے۔

Advertisement

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان سے جاتے ہوئے تو کہہ کر گئے تھے میں آئی ایم ایف سے مزید کمی کی بات کروں گا۔

‘اسحاق ڈار اب تک ریلیف حاصل کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں کرسکے’

ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اب تک عالمی مالیاتی اداروں سے ریلیف حاصل کرنے اور سیلاب کی مد میں کوئی خبر خواہ پیش رفت نہیں کر سکے۔

 مزمل اسلم نے مزید کہا کہ الٹا قرضوں کی واپسی کو موخر کروانے کی تجویز زیر غور ہے، اب تک تو یہ کہا جارہا تھا ہم نے ملک کو دیوالیہ سے بچا لیا، پھر کیوں اس کی ضرورت پڑھی؟

حکومت نے شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا

Advertisement

حکومت نے شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں، پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 14روپے 84 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی47 روپے 26 پیسے کردی گئی جبکہ اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 32 روپے 42 پیسے عائد تھی۔

اس کے علاوہ پیٹرول 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی ورکنگ کی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے41 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
پاک فوج کی ایک اور بڑی کامیابی، طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ تباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر