Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

Now Reading:

امریکی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کا کراچی بندرگاہ کا دورہ
کراچی بندرگاہ کا دورہ

امریکی بحری افواج کےعملداروں کیجانب سے سمندری جہازوں کے ہمراہ کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے جس دوران پاکستان کیساتھ پائیدار تعلقات استوار کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکا اور پاکستان کی بحری افواج کیجانب سے مشترکہ سمندری مشقوں کے سلسلے میں امریکی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز کراچی پہنچے، جو کہ شیڈول کے مطابق کراچی بندرگاہ پر 6 تا 13 اکتوبرتک موجود رہینگے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہامریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان اور کموڈوربرائے پٹرول فورس ساؤتھ ویسٹ ایشیا ایرک ہیلگن کی قیادت میں یو ایس سی جی سی (USCGC) کے فاسٹ ریسپانس کٹرس چارلس مولتھروپ (ڈبلیو پی سی 1141) اور یو ایس سی جی سی (USCGC) ایملین ٹنل (ڈبلیو پی سی 1145) کیجانب سے سمندری مشقوں کا دورہ کیا گیا، جو کہ امریکا اور پاکستان کی بحری افواج کےدرمیان فنی مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ سمندری مشقوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان ایرک ہیلگن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم پرجوش ہیں اور یہاں آنا ہماری لیئے باعث خوشی ہے۔ ہم ایک انتہائی متحرک خطے میں باہمی تعلقات استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہم امریکا-پاکستان تعلقات کو 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، اس حوالے سے ہماری بحری افواج میں مشترکہ تعاون دونوں ممالک کے درمیاں مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک میں یہ تعاون تجارت، سرمایہ کاری، انسداد ماحوالیاتی تبدیلی، تعلیم، صحت عامہ اور ثقافتی ورثوں کے تحفظ سمیت دیگر شعباجات میں جاری ہے اور رہیگا۔

اس موقع پر ایرک ہیلگن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مستحکم و پائیدار تعلقات قائم ہیں، گذشتہ سالوں میں امریکی سمندری جہازوں کیجانب سے پاکستان کے دورے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ،عملے کی سطح پر تبادلہ اور مشترکہ سمندری مشقوں کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں امریکی وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان ایرک ہیلگن نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کیئے۔

ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کی مزار کا دورہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر