Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرٹ پر پورا اترنے والے قیدیوں کو قانون کے تحت رہائی کا حق ہے، راجہ بشارت

Now Reading:

میرٹ پر پورا اترنے والے قیدیوں کو قانون کے تحت رہائی کا حق ہے، راجہ بشارت

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ میرٹ پر پورا اترنے والے قیدیوں کو قانون کے تحت پیرول پر رہائی کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں بابا گورونانک جی کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات اور سکیورٹی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بھارت سے 3 ہزار اور اندرون ملک سے 10 سے 15 ہزار سکھ اور ہندویاتری شرکت کریں گے۔

جنم استھان ننکانہ صاحب میں جنم دن کی مرکزی تقریب 8 نومبر کو ہوگی جبکہ یاتریوں کی آمد 6 نومبر سے شروع ہوجائے گی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو ہر مقدس مقام پر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر کابینہ کمیٹی نے فرانزک ایجنسی کو اضافی گرانٹ کی درخواست سپلیمنٹری بجٹ میں شامل کرانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا ہے۔

   راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں دو اضلاع سے 1675 پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرول بورڈ کی تشکیل نو کا فیصلہ، جیلوں پر بوجھ کم کرنا ہوگا۔

پنجاب پیرول بورڈ میں پولیس، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو نمائندگی دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے مزید کہا کہ پیرول بورڈ کا 100 میں سے 46 درخواستیں مسترد کرنا مناسب نہیں ہے جبکہ میرٹ پر پورا اترنے والے قیدیوں کو قانون کے تحت پیرول پر رہائی کا حق حاصل ہے۔

Advertisement

 اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ اور متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر