وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔
وزیراعظم نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔
‘قانون سب کے لئے برابر ہے’
انہوں نے کہا کہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سائفر کی موجودگی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سائفر کی ماسٹر کاپی فارن آفس میں موجود ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ چیف جسٹس کو تحقیقات کیلئے بھجوایا، سب سے بڑی ترجمان مریم نے کہا کہ یہ مراسلہ جھوٹ ہے، مریم کو درست رپورٹنگ کرنے پر شاباش دیتا ہوں، نیا ڈرامہ شروع ہو گیا ہے کہ سائفر غائب ہو گیا، مریم نواز کو کہتا ہوں سائفر کی کاپی دفتر خارجہ میں موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے، پاکستانی قوم نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے، اسحاق ڈار کو یقین دلایا گیا کہ تمہیں کچھ نہیں ہو گا، ڈار ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں ان کی اربوں روپے کی پراپرٹیز ہیں لیکن مریم نواز نے کہا کہ لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
