Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر کا 75 واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

Now Reading:

آزاد کشمیر کا 75 واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے
آزاد کشمیر

آج آزاد جموں و کشمیر کا 75 واں یوم تاسیس جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔

آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75واں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں قائمقام صدر آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سراد تنویر الیاس خان نے بطور خصوصی شرکت کی۔

قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودہری انوار الحق نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا آغاز کیا جبکہ  وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں قائم ہونے والی حکومت پوری ریاست جموں کشمیر کی حکومت ہے لیکنہندوستان سمجھ نہیں پایا کہ کشمیری آزادی سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے لیکن سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان ایک عام آدمی کی فلاح چاہتا ہے اور کشمیر کے لئے اگر مجھے اپنے ذاتی وسائل بھی خرچ کرنا پڑے تو گریز نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی خوشی ہم اس وقت منائیں گے جب مقبوضہ کشمیر کے کشمیری کو بھی آزادی ملے گی۔

خیال رہے کہ یوم تاسیس 24 اکتوبر 1947 کو ڈوگرہ حکومت سے آزادی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر