Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کا عمران خان کیخلاف فیصلہ، پی ٹی آئی کے کارکنان کی ہنگامہ آرائی

Now Reading:

الیکشن کمیشن کا عمران خان کیخلاف فیصلہ، پی ٹی آئی کے کارکنان کی ہنگامہ آرائی
ہنگامہ آرائی

الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم  عمران خان کیخلاف فیصلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان متحرک ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سمیت ملک بھر میں  پی ٹی آئی کے کارکنان پارٹی چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی لاہور کے کارکنان کی جانب سے لاہور کی اہم شاہراوں پر احتجاج جاری ہے اور اس دوران جیل روڈکوبلاک کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنمامیاں محمودالرشید، عندلیب عباس، میاں اکرم عثمان اوردیگرکارکنوں نے جیل روڈپردھرنادے دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف شدیدنعرے بازی جاری ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ راولپنڈی روات جی ٹی روڈ کو بھی  بلاک کر دیا گیا جس کی وجہ سے راولپنڈی کی طرف جانے والی ٹریفک جام گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں ہیں۔

میانوالی وتہ خیل چوک پر پی ٹی آئی کارکنان جمع ہونا شروع احتجاج جاری ہے جس دورانٹائر جلاکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اوکاڑہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اوکاڑہ بائی پاس بلاک کردیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے امپورٹڈ حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف نعرے بازی کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر