Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ والوں تیار ہوجاؤ کپتان کی کال جلد آئے گی، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

سندھ والوں تیار ہوجاؤ کپتان کی کال جلد آئے گی، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

ہم اس مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریں گے، حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ والوں تیار ہوجاؤ کپتان کی کال جلد آئے گی۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  حقیقی آزادی کی سب سے زیادہ ضرورت سندھ کو ہے، جتنی ضرورت سندھ میں اتنی کسی صوبے کو نہیں ہے۔

‘سندھ سے بڑی تعداد میں شمولیت ہوگی’

انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرداری بابا چالیس چوروں نے عوام کو محقوق بنا لیا ہے، تیاریاں آخری مراحل میں سب کو تیاریاں جاری رکھنی ہیں۔

قائد حزب اختلاف سندھ کا کہنا ہے کہ ہمارے دلوں کے وزیر اعظم نے کال دینی ہے پوری قوم پہنچے گی، سندھ سے بڑی تعداد میں شمولیت ہوگی۔

Advertisement

‘سندھ کی عوام ہر اول دستے کے طور پر سب سے آگے ہوگی’

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ سیلاب نے پی پی کو سمندر میں بہا دیا ہے، ابھی تک سندھ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، ایک ماہ ہوگیا سیلاب متاثرین پریشان ہیں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ والوں تیار ہوجاؤ کپتان کی کال جلد آئے گی، سندھ کی عوام ہر اول دستے کے طور پر سب سے آگے ہوگی۔

لانگ مارچ سے متعلق حتمی مشاورت کا آغاز، چیئرمین تحریک انصاف نے اہم اجلاس بلالیا

لانگ مارچ سے متعلق حتمی مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اہم اجلاس آج بلالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی فائنل کال کی تیاریاں زور و شور پر ہیں  تاہم چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کی میٹنگ بلا لی ہے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران چئیرمین تحریک انصاف تمام عہدیداران کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے جبکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی فائنل کال پر حتمی مشاورت ہوگی۔

اسکے علاوہ لانگ مارچ کی پلاننگ پر مختلف آپشنز پر مزید غور کیا جائے گا کہ لانگ مارچ کہاں سے شروع ہوگا اور بتایا جائیگا کہ عمران خان کیا کرنے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے حتمی مشاورت کا آغاز آج سے ہوگا تاہم اس حوالے سے ہائیکورٹ کی پیشی کے بعد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر