Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پٹیشن تیار، عمران خان نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پٹیشن تیار، عمران خان نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا
عمران خان

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پٹیشن تیار، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمران خان نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پٹیشن تیار کر لی گئی ہے جس کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو بریف کیا جائے گا اور عمران خان سے حتمی منظوری کے بعد پیٹیشن جمع کروائی جائے گی۔

Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس؛ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم، آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ہے۔

Advertisement

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان حالیہ ضمنی انتخابات میں جیتی 6 نشستوں پر بھی حلف نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا اور دانستہ طور پر الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی تاہم عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے وصول تحائف سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے اور توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنا عمران خان کی بدنیتی ثابت کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ آج ہی عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تاحیات نا اہل نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر