Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اس ہفتے لانگ مارچ کی کال دیں گے، مراد سعید

Now Reading:

عمران خان اس ہفتے لانگ مارچ کی کال دیں گے، مراد سعید
مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان اس ہفتے لانگ مارچ کی کال دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے عمران ٹائیگرز موبلائزیشن کیمپ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے راولپنڈی کے مختلف حصوں میں عمران ٹائیگرز کے کیمپ لگائے ہیں، ہمارے جوانوں نے گذشتہ کئی دنوں سے گھر گھر جا کر لانگ مارچ کے لئے موبلائز کرنے کا سلسلہ شروع کیا، اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب کو کہیں کہ لانگ مارچ کی تاریخ دیں۔

مراد سعید نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن میں مہنگائی کا بوجھ قوم پر ڈالا جو قوم کے سامنے ہے، ہم نے 17 جولائی کو پنجاب کے بائی الیکشن میں ان چوروں کو شکست دی، حالیہ انتخابات میں عمران خان نے 13 جماعتوں کو مشترکہ شکست دی، اب حکمرانوں نے 1300 ارب کے کیسز کو معاف کرا لیا، انہوں نے ملک کو مذاق سمجھا ہوا ہے، اب پاکستان کے اثاثوں پر امریکی بیان آیا تو ہمارا وزیر کہتا ہے کہ نجی پروگرام میں بیان دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے اصل نظریے کی طرف بڑھ چکی ہے، عمران خان اسی ہفتے لانگ مارچ کی کال دیں گے اور عوام باہر نکلیں گے، جمعہ یا جمعرات کو عمران خان کال دیں گے جس پر ہم سب کو لبیک کہنا ہے، اسلام آباد کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہم نے کرنا تھا، حکومت نے خوف میں یہ فیصلہ خود کر لیا، کیا آئین پاکستان میں احتجاج کرنا سب کا حق نہیں؟

انہوں نے کہا کہ جب فضل الرحمان کا مارچ نکلا کیا ہم نے اس کا مارچ روکا؟ پھر زرداری کا بیٹا آیا تو اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو گئیں، جس پر 22 افراد کے قتل کا الزام ہے وہ وزیر داخلہ کہتا ہے کہ ہم ڈرون سے شیلنگ کریں گے، یہ کنٹینرز ہواؤں میں اڑیں گے، پوری دنیا اور پورا پاکستان نکلے گا کیونکہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

Advertisement

مراد سعید نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ مفرور اور کریمنل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر