بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت نے سیاست چمکائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے مشیر اطلاعات برسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف بونگیاں نہ ماریں، راناثناء اللہ وزیر دفاع نہیں بلکہ وزیر خرافات ہیں جبکہ عمران خان کے خوف سے وزیر داخلہ رانا ثناء الله پاگل بھی ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خواہ اور وفاق میں شدید ٹینشن ہے صوبائی حکومت عوام کو مکمل ریلف فراہم کررہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر سستی شہرت کیلئے خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کے حوالے سے صرف بیان بازی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کا امن و امان قائم کرنا صوبوں کی زمہ داری ہے جبکہ نیشنل سیکورٹی وفاق کی زمہ داری ہے، وفاق دوسو پچھتر ارب روپے صوبہ کو ادا کرے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات میں کچھ کاروائیاں ہوئی ہیں وین پر حملہ دہشت گردی نہیں کچھ اور ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس کا حق وفاق نہیں دے رہا ہے جبکہ بیرون ممالک سے امداد سے دس ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تو وہ رقم بھی نہیں دی بلکہ مرکزنے سیلاب متاثرین کیلئے بھی فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون کے دہشت گردی کے حوالے سے حالیہ بیان صرف حکومت گورنر راج کی وجہ بنانے کیلئے دے رہی ہے جبکہ سوات میں آنے والے مسلح افراد کو سوات سے واپس بھیجنے کی اپیل پر طالبان نے مثبت جواب دیا ہے اور میری اپیل پر مسلح لوگوں کو واپس بھیج دیا جس سے مزاکرات کی راہ ہموار ہو گئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، امریکہ بیس سال جنگ کے بعد بھاگ کر مزاکرات پر آیا ہے جبکہ مسائل کا حل بات چیت ہے۔
صوبائی حکومت کے مشیر اطلاعات برسٹر سیف نے مزید کہا کہ امن سے کوئی بات نہیں مانتا اور بندوق اٹھاتا ہے تو پھر ہم بھی اس سے جنگ کریں گے جبکہ صوبہ میں گورنر کیلئے چار جماعتوں میں شدید لڑاہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
