Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار اور انکے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، علی زیدی

Now Reading:

اسحاق ڈار اور انکے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، علی زیدی
ALI Zaidi PC

علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور انکے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز واقعی حقائق بیان کئے لیکن اپنے خلاف، جب آپ کو معلوم تھا کہ آپ زیادہ عرصہ اس کرسی پر نہیں ہونگے اس لئے مارکیٹ میں اندرونی سودا بازی ہوتی رہی۔

‘مفتاح نے اپنے ہی لوگوں پر آئی ایم ایف کو فوقیت دی’

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مؤقف درست تھا کہ ایک بار جب آپ کو پیسہ مل جائے گا تو آپ حکمت عملی بدلیں گے، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ دنیا اپنی امدادی رقم سے آپ پر بھروسہ نہیں کرتی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ آپ نے اپنے ہی لوگوں پر آئی ایم ایف کو فوقیت دی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں غربت کی طرف دھکیل دیا۔

Advertisement

 پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ٹویٹس ڈار کو شرمندہ کرنے کے لئے نہیں ہیں، ان ٹویٹس سے کرسی چھن جانے پر انتقام کی بو آتی ہے، خبر یہ ہے کہ ڈار اور ان کے کرپٹ بیٹے اب بانڈز کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

‘مفتاح کو سب کیخلاف گالی گلوچ کرنے کی بجائے خود چند سوالوں کا جواب دینا چاہیے’

 سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو سب کے خلاف گالی گلوچ کرنے کے بجائے خود چند سوالوں کا جواب دینا چاہیے، آپ نے دس کارگوز 900 ملین ڈالر میں خریدے۔

انہوں نے کہا کہ اس خریداری کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور بجلی کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا؟ 900 ملین ڈالر گیس کی خریداری پر کتنی وصولی ہوئی؟ آپ نے وہی کیا جو ایک معاشی ہٹ مین کسی ملک کے ساتھ کرتا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے قلم کی ضرب سے معیشت کو مفلوج کیا، مارکیٹ مفتاح اسماعیل اور ان کے دوستوں کی طرف سے کی جانے والی روپے اور ڈالر کی اندرونی ٹریڈنگ سے اچھی طرح واقف ہے۔

‘مفتاح نے قوم کو 8400 ارب روپے کا مالی نقصان پہنچایا’

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی مداخلت سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے بہت ساری چھوٹ دی گئیں، مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے لیے کرسی تیار کرنے کا کام کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ڈالر میں دس روپے کی کمی ہوئی اور اس سے پاکستان کو 1200 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔

 سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی فارمولے سے مفتاح کے دور میں ہم نے ڈالر 70 روپے مہنگا ہوا، اس کا مطلب ہے کہ مفتاح نے قوم کو 8400 ارب روپے کا مالی نقصان پہنچایا؟

 انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا ایف ایم یو کی طرف سے ان کے خلاف جاری  ایس ٹی آر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ویسے مفتاح افغانستان کو کتنی لالی پاپ اور کینڈی برآمد کرتے ہیں؟

 علی زیدی نے مزید کہا کہ مفتاح کا واقعی اسکول میں دوستوں نے بہت مذاق اڑایا ہوگا اس لئے یہ ہر وقت روتے ہیں، رونا بند کرو اور ایک مرد کی طرح حالات کا مقابلہ کرو، میرے دوست!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر