Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، گورنر پنجاب

Now Reading:

سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

گورنر محمد بلیغ الرحمان نے ملتان میں فاطمہ دسترخواں اور ریلوے اسٹین میں قائم دو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔

‘حالیہ سیلاب ایک بڑی آزمائش ہے’

اس دوران گورنر پنجاب نے مہر فاطمہ دسترخواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں نادار اور بھوکے کو کھانا کھلانا بہترین عمل قرار دیا گیا ہے، بھوکے کو کھانا کھلانا بہت بڑی نیکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب ایک بڑی آزمائش ہے، سیلاب سے 4 کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں، سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Advertisement

بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز نے بھرپور کردار ادا کیا، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مخیر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے۔

‘قلیوں کیلئے مہر فاطمہ دسترخواں اور راشن کی تقسیم بہترین اقدام ہے’

گورنر پنجاب نے کہا کہ فلڈ کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا جس سے قلی بے روزگار ہو گئے، قلیوں کے لئے مہر فاطمہ دسترخواں اور راشن کی تقسیم بہترین اقدام ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے لئے خواجہ جلال الدین رومی کے خاندان کی بے مثال خدمات ہیں، اہل ثروت اور مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی اور ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے ملتان، بہاولپور، ڈیرہ نواب اور لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قلیوں میں راشن بھی تقسیم کیے جس میں آٹا، دال، چینی، چاول اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس، راشن کا انتظام اور مہر فاطمہ دسترخواں کا قیام رومی فاونڈیشن کی طرف سے کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر