Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج ہوگا

Now Reading:

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج ہوگا
ایف اے ٹی ایف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا اس سے باہر ہو جائے گا، یہ فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

 چار روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران اس امید کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان نے اس مقصد کے لیے سخت محنت کی ہے اور حکومت کو امید ہے کہ پاکستان اس بار ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے  نکل جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا  گیا تھا اور ساتھ ہی 27 نکات پر عملدرآمد کے لیے ایکش پلان بھی دیا گیا تھا اور اور بعد میں مزید 7 نکاتی پلان دیا گیا۔

Advertisement

  پاکستان نے فیٹف کے دونوں ایکشن پلان کی مکمل تعمیل کی ہے جبکہ دو مختلف ایکشن پلان کے تحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا ہے۔

ان نکات پر عملدرآمد ہونے کا جائزہ لینے کے لئے ایف اے ٹی ایف ٹیم نے 29 اگست سے 3 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا، ٹیم نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ دیگر تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں اور زمینی حقائق پر ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم مطمئن واپس گئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے تمام شرائط پوری کی تھیں۔

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)، جو کہ عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والا ادارہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹاسک فورس کے نئے صدر راجہ کمار کی صدارت میں ایف اے ٹی ایف کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر