
جمال صدیقی نے کہا ہے کہ ارشد شریف جیسے قابل لوگ کم ہی پیدا ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمال صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارشد شریف کے بارے میں بات کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ایک انوسٹیگیٹو رپورٹر تھا کوئی عام صحافی نہیں تھا جبکہ ایسے لوگ کم ہی پیدا ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کی حکومت سے اور اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ کینیا سے رابطہ کرے اور سچ منظر عام پر لائے کیونکہ اگر ارشد شریف کے ساتھ ایسے ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
جمال صدیقی نے مزید کہا کہ صحافی ڈرے ہوئے ہیں اور پیشہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اگر سچ سامنے نہیں آیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، سچ سامنے آنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News