Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اور لاہور کی فضاؤں پر آلودگی کا راج برقرار

Now Reading:

کراچی اور لاہور کی فضاؤں پر آلودگی کا راج برقرار

فضائی آلودگی

پاکستانی شہر لاہور اور کراچی نے فضائی آلودگی کی فہرست میں مسلسل اپنی جگہ اوپر برقرار رکھی ہے، کراچی اور لاہور کی فضاؤں پر آلودگی کا راج برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہوگیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 177 اور کراچی میں 158 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

Advertisement

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 39 تک جانے کا امکان

شہر قائد میں آج سے گرمی میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج سے موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  شہر میں سمندری ایک بار پھر ہوائیں معطل ہیں جس کے بعد اس وقت 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر