Advertisement
Advertisement
Advertisement

خان صاحب کا پیغام ہے کہ کل قوم یوم تشکر منائے، اسد عمر

Now Reading:

خان صاحب کا پیغام ہے کہ کل قوم یوم تشکر منائے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ خان صاحب کا پیغام ہے کہ کل قوم یوم تشکر منائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے 3 صوبوں میں عوام کے سامنے الیکشن ہوا، اصل میں یہ ایک ریفرنڈم تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ پاکستان کے لیے یہ فیصلہ کن موڑ ہے، پاکستان اب بیرونی طاقتوں کی جنگوں میں نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی مفادات کا تحفظ کریں گے، عوام کے دماغ میں کوئی ابہام نہیں، عوام کو اب غلامی منظور نہیں ہے، 17 جولائی کا عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ لوگوں کے دل و دماغ میں اتر گیا ہے، جن لوگوں کے پاس پاکستانی عوام کے بارے میں فیصلہ کرنے کی طاقت ہے ان کے زہن سے ابہام دور ہونا چاہیے، آج پھر 17 جولائی والی قسط رونما ہوئی، ایک بار پھر تحریک انصاف نے 13 جماعتوں کو شکست دی۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کے مطابق آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کو پاکستان کے مستقل کا فیصلہ الیکشن کے زریعے کرنے دیں، لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے، سندھ ہائوس اور میریٹ میں منڈیاں لگیں، لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو عوام کو ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑا، عورتوں کو حراساں کیا گیا، جمہوریت عوام کو راستہ دیتی ہے، فیصل آباد میں اب لوگ پر سکون ہوں گے انہوں نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا، ہم نے رانا ثناء اللہ کو گھر سے شکست دی، فیصلہ دیوار پر لکھا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلہ سازوں کے پاس 2 راستے ہیں، یا جمہوری عمل کے زریعے عوام تبدیلی لائے یا پھر خدا نہ خواستہ دوسرا راستہ اپنانا پڑے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا، ملک دیوالیہ ہونے کے در پہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان حالات میں سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اب یہ عوام کو روک نہیں سکتے، آج ایک بار پھر عوام نے اپنی آواز سے فیصلہ سازوں تک یہ بات پہنچائی ہے، آج عوام نے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بیرونی سازش سے مسلط کردہ حکومت کو مسترد کردیا، عوام میں اس وقت انقلابی تبدیلی آئی ہے، پاکستان بہتری کی جانب بڑھے گا، تحریک انصاف کے تمام ورکرز اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کل ہوم تشکر منائیں، کل اللہ کا شکر ادا کریں اور یہ دعا مانگیں کہ جن کے پاس فیصلہ کرنے کی طاقت ہے ان کو حقمت پر مبنی فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے، قوم جو بار بار فیصلہ سنا رہی ہے اس فیصلے کو فیصلہ سازوں کو سمجھنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر