دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان کے خلاف نازیبا ریمارکس کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے جا ریمارکس کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ بے بنیاد ریمارکس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے بھارتی رہنماؤں کے جنون کا ایک اور مظہر ہیں۔
Advertisement🔊: PR NO. 4️⃣7️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣2️⃣
Pakistan rejects Indian External Affairs Minister’s irresponsible and gratuitous remarks implicating Pakistan
🔗⬇️https://t.co/0bmFr1s7GN pic.twitter.com/9QVFLxG6fX
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) October 3, 2022
انہوں نے کہا کہپاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی نہیں، عالمی و علاقائی امن کا حامی ہے اور پاکستان کی قیام امن اور سلامتی کے لیے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت علاقائی امن و سلامتی سے کھیل رہا ہے تاہم پوری دنیا پاکستان کی علاقائی امن کی کوششوں کی معترف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بے جے پی سرکار نے کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی ہیں اور بھارت جموں و کشمیر پر غاصبانہ تسلط، تشدد، جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
