Advertisement
Advertisement
Advertisement

حافظ نعیم الرحمان کا بلدیاتی الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

Now Reading:

حافظ نعیم الرحمان کا بلدیاتی الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ
بلدیاتی الیکشن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعینات کئے جائیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے 23 اکتوبر کو انتحابات کا واضح اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت کے اعتراضات مسترد کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ ہم رینجرز کی تعیناتی کو خوش آئند سمجھتے ہیں لیکن شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے عملہ بھی پنجاب سے بلایا جائے کیونکہ سندھ حکومت نے اس وقت سرکاری عملے کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو الیکشن دو حصوں میں کروانے کے لئے خط لکھا ہے تاہم اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کو چاہے کہ ابہام ختم کرنے کےلئے خط کو مسترد کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت  کے خلاف توہین کا ایکشن لینا چاہیئے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ تحت سعید غنی آئے روز جماعت اسلامی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء کو جماعت اسلامی فوبیا ہوگیا ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی والوں پر گٹر میں بوریاں ڈالنے کا الزام سعید غنی نے لگایا ہے جبکہ ہمارے ٹیکسوں کے پیسے سے ہی سعید غنی اپنے حلقے میں ادھورا کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کا ساتھ کوئی نہیں دیتا ہے اور پولیس میں جعلی بھرتیوں پر آواز اٹھانے پر آپ طیش میں آجاتے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر