شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
شيخوپورہ : تھانہ نارنگ منڈی
کی حدود میں 8 افراد کا قتلبراہ راست دیکھیں : https://t.co/av71TnQboy#BOLNews #BreakingNews #Sheikhupura pic.twitter.com/hd3CDDOu0JAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) October 8, 2022
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا ہے۔
شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت فیض کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے ۔
ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا ہے تاہم سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب کا شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News