Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیان جوبائیڈن نے دیا ہے لیکن تنقید عمران خان پر کی جارہی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

بیان جوبائیڈن نے دیا ہے لیکن تنقید عمران خان پر کی جارہی ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بیان جو بائیڈن دیا ہے مریم نواز تنقید عمران خان پر کر رہی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے جوہری پروگرام کے تحفظ کی تعریف دنیا کرتی ہے لیکن جوبائیڈن نے جو بیان دیا ہے اسکی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکو اس لیے لایا گیا ہے انکو بلیک میل کرنا آسان ہے اور سوائے عمران خان کے کسی نے جو بائیڈن کے بیان مذمت نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر لفظی گولہ باری کی ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیلامی کی ذریعے جو حکومت آئی ہے اس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں کیونکہ یہ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن کو پاکستان کے نیو کلئیر پروگرام کے بارے میں علم نہیں ہے انہوں نے ایسے ہی بات کر دی ہے جبکہ ہمارا جوہر ی پروگرام نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے انڈر ہے،اعلیٰ سول قیادت بھی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عشروں میں دنیا نے ایٹمی حادثے دیکھے ہیں جس میں امریکہ میں بھی نیوکلئیر ری ایکٹر کا حادثہ ہوا تھا، اسکے علاوہ ہندوستان کا اٹامک پروگرام سب سے زیادہ غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہندوستان میں تو روز ہی سنتے ہیں یورینیم چوری ہوگیا ہے لیکن پاکستان میں کبھی ایک بھی ایسا حادثہ نہیں ہوا ہے، ہمارے جوہری پروگرام کے تحفظ کی تعریف دنیا کرتی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ جوبائیڈن کے بیان سے پتا چلتا ہے کہ نیوکلیر سیفٹی کا ان کو نہیں پتا  ہے جبکہ نیوکلیئر سیفٹی میں پاکستان 19 ویں نمبر پر ہیں اور بھارت 20 ویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر اثاثے پر کمپرومائز نہیں کریں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر