Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ
ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں پورے شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کام شروع کردے گا جبکہ کراچی میں مکمل طور پر کام شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں کونسلز کی منظوری کے بعد کام شروع ہوگیا اسی طرح حیدرآباد میں ہوگا جبکہ اب حیدرآباد صاف ہوگا اور ہم شہریوں کی کچرے سے جان چھوڑوائیں گے۔

 ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ترکی کی کمپنی کا بہت تجربہ ہے دنیا کے بہت سارے شہروں میں کام کیا ہے اور مجھے بھی ان سے پوری امید ہے کہ یہ بہت اچھا کام کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہر کے لئے بہت ساری اسکیمیں منظور کی گئی ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے دوستوں کو بھی منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ بارشوں میں ہمارے انفراسٹرکچر کو بہت نقصان ہوا ہے جبکہ اسے دور کرنے کے لئے فنڈز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کی بہت ساری شاہراہیں تعمیر کی جارہی ہیں تاکہ عوامی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کچھ کچرا لانگ مارچ پر ختم کیا تھا جبکہ اب دوبارہ جو کچرا بچا ہے اسے بھی صاف کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر