
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینئر قیادت اور عہداداران کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ سے متعلق پلان پر غور ہوا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی اور غلامی سے نجات ہے، انشاءاللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ نااہل، کرپٹ اور امپورٹڈ حکومت کو بہہ کر حقیقی آزادی کی راہ متعین کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، موجودہ ٹولے نے ملکی معیشت، سالمیت، خودمختاری اور استحکام تک کا سودا کر ڈالا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News