Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، وزیر آئی ٹی

Now Reading:

پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، وزیر آئی ٹی
امین الحق

امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں  پاکستانی اسٹالز توجہ کا مرکز رہے۔

دبئی میں منعقدہ گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں 53 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں گزشتہ 4 برسوں میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ سال 2017،اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری 10 ملین ڈالرز ،2021 میں 373 ملین ڈالر رہی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی وینچرز اور اینجلز کی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے جبکہ  پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

 امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس کی مجموعی حیثیت 2027 تک 20 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی راہ ہموار کردی ہے۔

اسکے علاوہ سید امین الحق نے ہواوے، سمیت عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وفود، کامیاب ترین اسٹارٹ اپس سے ملاقاتیں بھی کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر