 
                                                                              الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ہے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان حالیہ ضمنی انتخابات میں جیتی 6 نشستوں پر بھی حلف نہیں اٹھا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا اور دانستہ طور پر الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی تاہم عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے وصول تحائف سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے اور توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنا عمران خان کی بدنیتی ثابت کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ آج ہی عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تاحیات نا اہل نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 