Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات ہے، عمران اسماعیل

Now Reading:

مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات ہے، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ مذاکرات کی جھوٹی افواہیں اڑانے والے ناکام ہوں گے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کارکنوں، رہنماؤں کی گرفتاریاں اور ان پر جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں، میڈیا پر پابندی اور کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کرکے گمراہ کیا جارہا ہے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا حقیقی آزادی ہے۔

مسرت جمشید کی حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کی تردید

دوسری جانب ایک اور پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید نے اپنے جاری کردہ  بیان میں حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت افواہیں پھیلا کر اپنی گھبراہٹ چھپانا چاہ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان کا ہر فرد موجودہ حکومت سے نجات چاہتا ہے، عمران خان کی قیادت میں عوام کا سمندر حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گا۔

Advertisement

‘سنجیدہ مذاکرات کی پہلی شرط انتخابات کی تاریخ ہے’

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی پہلی شرط انتخابات کی تاریخ ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیارہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں بندوق راج چل رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے لوگ منظم طریقے سے احتجاج کررہے ہیں اگر عمران خان مارچ کی سربراہی نہ کریں تویہ پر امن نہ رہے۔

فواد چوہدری نے کہا یہ گھبرائے ہوئے ہیں اوروزیراعظم سے ٹوئٹ کرایا کہ بات چیت کے لیےتیار ہیں اور سب سے زیادہ مایوسی راناثناکے رویئے پر ہے، کس جمہوری ملک میں وزیر داخلہ اس طرح بات کرتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ لوگ دفتر نہیں پہنچے لیکن پیمرا کے لوگ پہنچ گئے اور آپ نے بول سمیت دیگر چینلز کو تھریٹ کیا جبکہ پوری دنیا کا میڈیا آزادی مارچ کو کوریج دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر