
امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، قاسم سوری
کوئٹہ: حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہونے کیلئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے پلان تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لیے بلوچستان سے قافلہ 2 نومبر کو صوبائی صدر قاسم خان سوری کی قیادت میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کوئٹہ سے دن 12 بجے روالپنڈی کیلئے روانہ ہوگا۔
بلوچستان سے قافلہ 3 نومبر کو روالپنڈی پہنچنے کے بعد مرکزی حقیقی مارچ میں شامل ہوجائے گا۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو صوبائی صدر قاسم خان سوری نے بتایا کہ آج صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں 2 نومبر کو روانگی کا فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 3 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا کہا گیا ہے اور ہم نے مارچ کے شرکاء کی خدمات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں ر یسکیو، ڈسپلن و دیگر کمیٹیاں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راستے میں آنے والے مختلف اضلاع، تحصیلوں اورعلاقوں سے لوگ قافلے کا حصہ بندھتے جائیں گے۔
قاسم خان سوری کہتے ہیں کہ اس بار یہ لانگ مارچ 25 مئی سے مختلف ہے، مئی میں ایک ہی دن پورے پاکستان کو اسلام آباد بلا لیا تھا لیکن اس بار لاہور سے مارچ کا آغاز ہی دیکھنا والا تھا جہاں عوام کا سمندر نظر آرہا تھا جب کہ اب تک جنوبی پنجاب مارچ میں شامل نہیں تھا۔
تحریک انصاف کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ کراچی اور کوئٹہ سے قافلے جب اسلام آباد پہنچیں گے تو 4 نومبرکو اسلام آباد میں تاریخی مناظر ہوں گے جب کہ اس سے قبل کبھی پاکستان کی عوام کا یہ جوش و جذبہ نہیں دیکھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد تو موجود ہے ہی مگربزرگ، بچوں اورخواتین کا جذبہ بھی دیدنی ہے، انشااللہ جلد پاکستان کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News