Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج بینظیر بھٹو اور ان کے ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے، آصف علی زرداری

Now Reading:

آج بینظیر بھٹو اور ان کے ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج بینظیر بھٹو اور ان کے ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کار ساز کے موقع پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی عظیم قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس روشن صبح کیلئے ہے جب ہر نوجوان بر سر روزگار ہوگا، معاشی اور سماجی طور کمزور طبقات کو معاشی اور سماجی انصاف مہیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر پیپلزپارٹی نے آمروں کی طرف سے پارلیمنٹ سے چھینے ہوئے اختیارات پارلیمان کو واپس دلوائے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ملک کا پسماندہ علاقہ تھر کوئلے سے بجلی پیدا کر رہا ہے اور ملک کوروشن کرنے میں اپنا حصہ ڈال کر بتا رہا ہے یہ روشنی بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ کار ساز کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان جیالوں کی بہادری، وفاداری اور ثابت قدمی کا دنیا کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جن جیالوں نے بم دھماکوں سے بے خوف ہوکر اپنی عظیم بہین اور قائد کی حفاظت کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عہد کرتی ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے جمہوریت پر آنچ آنے نہیں دیگی، 18 ویں آئینی ترمیم ملک کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

وزیر خارجہ کا پیغام :

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر سال 18 اکتوبر کو اپنے شہداء کو یاد کرنے اور ان کے اہل خانہ  کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور ان سے پہلے والی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو  سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں، جھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی کیونکہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانی اور ان کے اہل خانہ کی آنکھوں سے گرنے والے آنسووَں کا ازالہ صرف مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے موقع پر پیغام:

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید محترمہ کے قافلے پر کارساز پر حملہ جمھوریت کی جدوجھد کا بہت بڑا سانحہ ہے، کار ساز حملے میں 150 کارکن شھید ہوئے اور 450 سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر پر حملہ جمھوریت کیلئے بحالی کی جدوجھد کو ختم کرنے کیلئے تھا اور انہوں نے ے اپنی ساری زندگی جمہوریت کو تقویت دینے میں گزاری ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عظیم قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے پنڈی میں جان کا نذرانہ دے کر جمھوریت کا سورج اس ملک میں طلوع کیا تھا۔

سانحہ کارساز:

سانحہ کارساز کو 15 برس مکمل ہو گئے لیکن تباہ کن دھماکوں کے ذمہ داران کو نہیں پکڑا جا سکا، قاتل کون تھا، تفتیش میں آج تک کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تاہم تاریخ کے اس خون آشم دن  کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

Advertisement

افسوس ناک واقعے میں پیپلزپارٹی کے ایک سوستتر کارکنان اور ہمدرد شہید ہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

18 اکتوبر 2007 کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کا اعزاز پانے والی محترمہ بے نظیر بھٹو 8 سال کی خودساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعدوطن واپس پہنچیں تو ان کا فقید المثال استقبال ہوا۔

عوام کا ایک جم غفیر محترمہ کے استقبال کے لیے موجود تھا، بے نظیر بھٹو کو پلان کے تحت کراچی ائیر پورٹ سے بلاول ہاؤس جانا تھا لیکن جیالوں کے ٹھاٹھے مارتے سمندر نے مختصر سے فاصلے کو انتہائی طویل بنا دیا۔

پی پی کے جیالے ملک بھر سے سابق وزیرِ اعظم کی وطن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کراچی پہنچے تھے، بے نظیر بھٹو کا قافلہ شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پر پہنچا تو ایک زور دار دھماکا ہوا۔

 ان دھماکوں میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں جبکہ 20 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 177 افراد شہیدہوئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے واقعے میں القاعدہ ، لال مسجد کے عسکریت پسندوں اور جنداللہ کو سانحہ کارساز میں ملوث قرار دیا تھا جبکہ حکومتی اداروں نے القاعدہ چیف فاہد محمد علے مسلم اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کو ملوث قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر