
پیپلزپارٹی
سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے 18 اکتوبر کو جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب جیسی آفت کے باعث پیپلزپارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر کو اس سال جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام وزرا اور پارٹی کارکنان کو سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کی ہدایت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی ہے کہ اس سال صرف ایک تقریب شہداء کارساز پر کی جائے۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کارساز کے مقام پر دھماکوں سے سیکڑوں پیپلزپارٹی کارکن جانبحق و زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News