Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا آغاز

Now Reading:

بلوچستان، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا آغاز

ٹائیفائیڈ

کوئٹہ: بلوچستان میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 153 شہری یونین کونسلوں میں آج سے 15 اکتوبر تک ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی 12 روز کی  مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 3اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مہم میں ایبٹ آباد کی 7یونین کونسل میں ایک لاکھ 32 ہزار نو ماہ سے  15سال تک کے بچوں بچیوں کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ پشاور میں بھی ٹائیفائیڈ مہم تین اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ مہم کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ٹائیفائیڈ کیوں ہوتا ہے؟ یہ کس حد تک خطرناک ہوچکا ہے؟ 

ٹائیفائیڈ ایک ایسا مرض ہے جو ایسے علاقوں میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے جہاں آبادی بہت زیادہ ہو مگر نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہو۔اس میں مریض بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

مضر صحت کھانوں، گندے پانی، ہاتھ نہ دھونے اور دیگر کئی وجوہات سے اس مرض کے جراثیم انسان کے منہ کے ذریعے آنتوں میں چلے جاتے ہیں، جس کے باعث آنتوں میں زخم ہوتا ہے اور بخار ہو جاتا ہے۔

ٹائیفائیڈ

ٹائیفائیڈ انتڑیوں کی بیماری ہے جو ایک خاص قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے، ٹائیفائیڈ کی علامت میں لمبے عرصے تک ہلکا بخار رہنا اور سر میں درد ہونا شامل ہے۔

Advertisement

کوئی شخص ٹائیفائیڈ سے متاثر ہے یا نہیں یہ معلوم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس شخص کے خون یا فضلات میں سالمونیلا ٹائفی کی جانچ کی جائے، ٹائیفائیڈ بخار آنتوں کے خون اور پرفوریشن کا سبب بن سکتا ہے۔

جس کے نتیجے میں یہ پیٹ میں شدید درد، متلی، قے اور عفونت (سیپسس) پیدا کر سکتا ہے، آنتوں میں ہونے والے نقصان کی مرمت کے لئے سرجری کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

ٹائیفائیڈ کا علاج:

ماڈرن ہربلزم : برگ ِ نیم، ادرک، لہسن، سہانجنہ کے پتے کا قہوہ پئیں،ساتھ پپیتہ کے بیج بھی کھلائیں۔  خوراک کی مقدار عمر اور وزن کے مطابق لیں، 20 منٹ بعد’ سفوف زہرِ مہرہ آدھا گرام دیں۔

ایلوپیتھک علاج:

’فلوروکوئیونولون اینٹی بائیوٹک ‘، 20 منٹ بعد’پیراسیٹامول ‘2گولیاں دیں اور اسہال کے لیے کیولین پاوڈردیں۔ اکثر معالج تشخیص پر کم توجہ دیتے ہیں اور جس مرض کا زیادہ لوگ شکار ہوں اس مرض کی دوا دیتے ہیں، اس سے پرہیز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر