
ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔
ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے متعلق جاری ہونے والی دستاویز کے مطابق مین لائن ون منصوبے کی لاگت 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر 10 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے میں لاگت کے باعث دو گنا اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
1119 ارب روپے میں بننے والا منصوبہ اب 1970 ارب روپے سے زائد میں بنے گا۔
ایم ایل ون منصوبے میں چین کی جانب سے 6.1ارب ڈالرز سے زائد کا قرض ملنا تھا۔ ریلوے منصوبے پر نئی اضافی لاگت کے تخمینے کے بعد چین سے 8 ارب 37 کروڑ ڈالرز سے زائدقرض لینا پڑے گا۔
پاکستان کی جانب سے منصوبے پر ایک ارب 47 کروڑ ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔
ایم ایل ون منصوبہ یکم جنوری 2023 سے شروع ہوگا اور جون 2031 میں مکمل ہوگا۔ ایم ایل ون منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر ریل پٹری بچھائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News