Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

Now Reading:

حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں کے حکومت سے مذاکرات ناکام  ہوگئے۔کسانوں نے   مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے پاس گئے۔ ہم نے ان سے پوچھا ہمارے مطالبات کا کیا ہوا تو انہوں نے بتایا کہ  ہمارے لوگ ہفتہ اتوار چھٹی پر ہیں،پیر منگل کو بات کریں گے۔

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ  رانا ثناءاللہ  کے لہجے میں فرق تھا، انہوں نے کہا کہ ہم نے جو تیاری تحریک انصاف کے لیے کی ہے وہ آپ پر نہ ہو جائے۔

کسان اتحاد کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ  ہمارے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، اب ہم پورے پاکستان کے کسانوں سے رابطہ کریں گے۔

Advertisement

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ  ہمیں اپنے کسانوں سے مشاورت میں دو تین گھنٹے لگ سکتے ہیں،ہم یہاں سے جانے والے نہیں ہیں۔اگر میرے دوستوں نے کہا کہ منگل تک انتظار کرنا ہے تو ہم یہاں رکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک سے کسانوں کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔کسانوں کو ایک اشارہ کروں تو پورا ملک بند کردیں گے۔

کسان اتحاد کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ  طارق بشیر چیمہ نے دھمکی دی  ہے کہ کسانوں سے مذاکرات کیے تو حکومتی اتحاد چھوڑ دوں گا۔وزیر اعظم شہباز شریف  طارق بشیر چیمہ سے ڈر کر کسانوں سے ملاقات نہیں کر رہے۔

خالد حسین باٹھ نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف سے بھی گلے کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نے کسان کے حق کے لیے ایک ٹویٹ تک نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر