Advertisement
Advertisement
Advertisement

دواؤں کا بحران ایک بار پھر سراٹھانے لگا، 35 سے زائد ادویات مکمل نایاب

Now Reading:

دواؤں کا بحران ایک بار پھر سراٹھانے لگا، 35 سے زائد ادویات مکمل نایاب
ادویات

کراچی: دواؤں کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا ہے جس کے باعث شہر میں 35 سے زائد ادویات مکمل نایاب ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ کی دواؤں کی قیمتیں نہ مقرر کرنے پر متعدد ادویات کی سپلائی مارکیٹ میں روک دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی متعدد دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں، پیراسٹامول کے تمام فارمولے مارکیٹ میں ناپید ہوگئے جبکہ گردے و مثانے کا اہم انجکشن فاسفومائسن اور فلوکس بھی مارکیٹ میں ناپید ہوگیا۔

علاوہ ازیں آنکھوں کے ڈراپ پائلوکارپن، جلد کے کینسر کا انجکشن ڈیکرا بائزن بھی ناپید ہوگئے جبکہ جسم میں کینسر سیل کم کرنے والا انجکشن میتھوٹریکسیٹ اور خون کے کینسر کی دوا ون کرسٹن مارکیٹ میں بلیک میں بھی دستیاب نہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چھاتی کے سرطان کی دوا پریمیرن، پھپھڑوں کے کینسر کی افسوفیمیٹ بھی نایاب ہے جبکہ ٹی بی و دیگر امراض کی دوا رفا مپسن سمیت متعدد دوائیں بھی مارکیٹ سے نایاب ہوگئی ہیں۔

Advertisement

ڈریپ اور فارمسوٹیکل کمپنیوں میں ڈیڈ لاک برقرار، ملک بھر میں دواؤں کا بحران

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر ڈریپ اور فارمسوٹیکل کمپنیوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں دواؤں کا بحران پیدا ہوگیا۔

 مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے متعدد ادویات کی سپلائی روک دی ہے جبکہ دواؤں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ بھی کردیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں دواوں کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ 50 فیصد اضافہ کردیا گیا  ہے جبکہ سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کی وباء جاری ہے مگر دوائیاں ناپید ہوگئیں۔

اسکے علاوہ ملیریا کی کلوروکوئن، ڈاکسی سائلن ، میفلوکوئن، اور انجکشن ہماپرز مارکیٹ سے غائب  ہوگئیں جبکہ بلڈ پریشر، شوگر، سر درد سمیت ذہنی سکون کی دوائیں مہنگی  ہوگئیں۔

امراض نسواں کی دوا پرمیلیوٹ این ، ڈیوفاسٹون نایاب ہوگئی تھیں جبکہ پیراسٹامول اور ایسپرین 40 تا 50 روپے کی ملنے لگی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  شوگر کی دوا گلیکو فیج اور ایمرل، انوسٹا پلس کی قیمت میں بھی 30 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ معدے کی تزابیت کی دوا اومی پرازول 170 سے 300 تک فروخت ہونے لگی اور سانس و دمہ کے لیے استعمال ہونے والے ان ہیلر کی قیمت میں بھی 40 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ کیموتھراپی کی دوائیں بھی مارکیٹ میں دگنی قیمتوں میں ملنے لگی ہیں۔

مزید پڑھیں: دواؤں کی مصنوعی قلت

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر