
حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈمنسٹریٹرز کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں کمشنرز بطورِ ایڈمنسٹریٹر میئر کے اختیارات استعمال کریں گے جبکہ پنجاب بھر کی میںوسپل کارپوریشن سور ڈویژننل ہیڈ کوارٹر میں بھی کمشنرز بطورِ ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔
مینوسپل کارپوریشن سیالکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایڈمنسٹریٹر تعنیات کردیئے گئے ہیں جبکہ تمام مینوسپل کمیٹیوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ایڈمنسٹریٹر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسکے علاوہ تمام یونین کونسلز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹرز کام کریں گے۔
خیال رہے کہ بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد گجرات کو باقاعدہ ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا جس کے بعد پنجاب میں 9 کی بجائے 10 ڈویژن فعال ہوگئے ہیں۔
بعدازاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں، اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنی ہو گی، حلقہ بندیاں کرنے کیلئے بھی رولز کی کاپی درکار ہے۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی نے کہا کہ جلد ہم حلقہ بندیوں کی ڈی مارکیشن کر لیں گے، پچیس ہزار آبادی پر ایک حلقہ بنے گا۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دستاویزات فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو خط تحریر کریں کہ ہمیں دستاویزات درکار ہیں جنھیں فراہم کیا جائے۔
سکندر سلطان نے کہا کہ پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے، کیا الیکشن کمیشن پرانے حلقہ بندی پر الیکشن کرا سکتا ہے، اگر کرا سکتا ہے تو شیڈول جاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے کہ وہ پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہے، اگر الیکشن کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہوا تو آج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نئے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکریٹری پنجاب ہمیں یقین دہانی کرائیں، کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔
علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائد کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News