Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت ہمیں ہر روز جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے، حلیم عادل

Now Reading:

سندھ حکومت ہمیں ہر روز جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے، حلیم عادل
حلیم عادل

حلیم عادل شیخ

حیدرآباد: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہمیں ہر روز جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پیش ہورہے ہیں، عمران خان نے بھی عدالت میں پیش ہوکر عدلیہ کی عزت کے لیے معذرت کی۔

‘جھوٹے مقدمات سے ہمیں رلیف مل جاتا ہے’

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں ہرروز جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے، ہم عدالت جاتے ہیں تو جھوٹے مقدمات سے ہمیں رلیف مل جاتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ ناقص پراسیکیوشن کی وجہ سے بڑے بڑے مجرم آزاد ہورہے ہیں، 34 سال پرانہ مقدمہ مجھ پر بنادیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ اینٹی کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ، حلیم عادل شیخ کی درخواست خارج

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اس کیس کا ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں وہ بھی مجھ سے مانگا جارہا ہے، علی بابا چالیس چوروں کے کہنے پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ حیدرآباد اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش

تحریک انصاف کے رہنما اور قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ جامشورو میں اینٹی کرپشن کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حیدرآباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ بیان کرکے مزید وقت مانگ لیا۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل کے وقت مانگنے پر معزز جج کی جانب سے سرکاری وکیل کی سرزنش کی گئی۔

Advertisement

عدالت نے سرکاری وکیل کو اگلی پیشی پر مکمل کاغذات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کی کارروائی 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر