شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بن کر انکوائری ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ میں پورا پاکستان شریک ہے، جو دینا میں آئے گا اسے واپس جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ خوش قسمت ہیں کہ جن کے دونوں بیٹے شہید ہوئے، میں ان کے حوصلے کو داد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب انسانی جانوں کا خون بند ہونا چاہیے، عام لوگ جو مارے جاتے ہیں اب اس چیز کو رکنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اب کسی کی آواز کو بند نہیں کیا جاسکتا، ایک آواز کو بند کرو گے تو دس آوازیں اٹھیں گی اور اگر دس آوازیں بند کرو گے تو سو آوازیں اٹھیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بن کر انکوائری ہونی چاہیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
