Advertisement
Advertisement
Advertisement

نجی ریل کمپنی تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہوگیا

Now Reading:

نجی ریل کمپنی تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہوگیا

نجی ریل کمپنی کی طرف سے چلائی جانے والی تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہوگیا ، ہیکر نے ہر جاری ہونے والے ٹکٹ پر نازیبا جملے لکھ دیئے ۔

بول نیو ز کے کانٹینٹ سیل کے مطابق راولپنڈی ملتا ن کے درمیان براستہ میانوالی چلنے والی تھل ایکسپریس کے ٹکٹنگ سسٹم کو ہیک کرلیا گیا جس کے بعد جاری ہونے والے تمام ٹکٹوں پر نازیبا جملے لکھے دیےگئے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد عمران انٹر پرائزز نے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کو ہیکر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے 30 ستمبر کو تحریری درخواست دی ۔

یکم اکتوبر کو تھل ایکسیریس کے جاری ہونے والے تمام ٹکٹوں پر لکھا جا رہا ہے کہ (سافٹ دئیر ہیک بائے ایس جمیل اینڈ کو) سافٹ وئیر کو ایس جمیل اینڈ کو کی طرف سے ہیک کیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈی ایس پی ریلوے راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں عمران انٹرپرائزز، تھل ایکسپریس کا کنٹریکٹ میرے پاس ہے ،میں بطور آئی ٹی انچارج ، بکنگ آفس میں کام کر رہا ہوں 30 ستمبر کو جب ٹکٹ دینے کا کام شروع کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارا سافٹ ویئر ہیک کر لیا گیا ہے،ٹکٹ پرنٹ کی صورت میں چند نازیبا کلمات ٹکٹ پر پرنٹ ہو رہے ہیں نامعلوم ہیکرز کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور کارروائی کی جائے تا کہ آنے والے وقت میں ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہ بنے ۔

تھل انتظامیہ نے ہیکرز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم  رپورٹنگ سینٹر میں بھی درخواست دے دی ہے۔

بول نیوز سے بات کرتے ہوئے عمران انٹر پرائزز کے مالک عرفان بھٹی نے کہاکہ ہم نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے ریلوے او ر ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے ۔اس ساری ہیکنگ میں نجی کمپنی ایس جمیل ملوث ہے ۔ہمارا ڈیویلپیر ہیکر تک پہنچ گیاہے جس نے ہمارے سسٹم کو ہیک کرکے ٹکٹوں پر نازیبا جملے لکھے ۔

Advertisement

ان سے سوال کیاگیاکہ آپ کی آج جاری ہونے والی ٹکٹوں پر لکھا جا رہا ہے کہ سافت وئیر ایس جمیل اینڈ کو نے ہیک کیا ہوا تھا جس پر انہوں نے کہاکہ یہ بھی ہیکر نے دوبارہ صبح لکھا ہے ہم نے نہیں لکھا ہے ۔ہیکر کی تفصیلات ابھی آپ کو نہیں بتاسکتے تمام  ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد میڈیا کو بتائیں گے ۔

واضح رہے کہ ایس جمیل کمپنی بھی اسی روٹ پر مہر ایکسپریس چلارہی ہے جو راولپنڈی سے ملتان جاتی ہے ۔ایس جمیل کمپنی کے اعلیٰ حکام سے اس الزام پر رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر