Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید لانگ مارچ میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ اہم ٹوئٹ کر دی

Now Reading:

شیخ رشید لانگ مارچ میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ اہم ٹوئٹ کر دی

 سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لاہور پہنچ چکا ہوں، آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس اور کل لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔

شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ میری بیماری کی تصویر کرونا والی ہے الحمداللہ میں صحت مند ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے لکھاکہ میں نواز، شہباز اور آصف زرداری کی طرح نہیں کہ اقتدار سے اترنے کے بعد بیماری کا بہانہ کروں۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔

شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کےلانگ مارچ روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ طاقت کا استعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہےکہ انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودےگا۔

Advertisement

۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ، تیاریاں مکمل

ٓ وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

Advertisement

لانگ مارچ کے لئے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ لانگ مارچ کے لیے4265 ایف سی، 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

اسلام آباد لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی پلان سامنے آگیا ، سرکاری دستاویز کے مطابق دو ڈی آئی جی 4 ایس ایس پی 11 ایس پی نگرانی کریں گے۔

30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کئے جائیں گے اور اسلام آباد پولیس کےجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اس بار وفاقی حکومت کو پنجاب ،کے پی کے اور آزادکشمیر پولیس کی مدد حاصل نہیں ہے، بلوچستان کے اتحادی حکومت نے بھی وفاق کی مدد کے لیے پولیس نہیں دی ہے۔

مزید پڑھیں: ہمارا لانگ مارچ پر امن ہوگا، عمران خان

616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل فراہم کر دیئے گئے جبکہ 611  بارہ بور گن اور 36700 راوند فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں جبکہ 17  پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیئے گئے اور تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں انتظامیہ نے 1 ہزار 100 کنٹینرمختلف شاہرؤں کے کنارے اور مختلف جگہوں پر جمع کیے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے بعد کارکنان نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ خواتین نے بھی لانگ میں شرکت کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر