Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر عزیز الرحمان چن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم

Now Reading:

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر عزیز الرحمان چن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم
کراچی/ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی

بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع

بینکنگ کورٹ نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر عزیز الرحمان چن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عزیز الرحمان چن اور انکے بھائیوں کی جائیدادیں نیلام کرنے کیلئے 2 نومبر کی تاریخ مقرر تھی، بنکنگ عدالت سے جے ایس بینک کیخلاف درخواستیں مسترد ہونے پر نیلامی کی تاریخ مقرر کی گئی۔

بینکنگ عدالت کے جج ندیم گلزار نے عزیز الرحمان چن سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت میں جے ایس بینک کی طرف سے مینجر لیگل افنان ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

بینک کے وکیل نے عدالت میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عزیز الرحمان چن نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا مگر بینک کو ادائیگی نہیں کی۔ ڈیفالٹر نے ثریا جبین پارک باغبانپورہ میں واقع 11 مرلے کا گھر رہن رکھوایا تھا اور انہوں نے رنگ روڈ کے قریب واقع 13 کنال کی فیکٹری بھی رہن رکھوائی۔

Advertisement

وکیل نے کہا کہ عزیز الرحمان چن اور انکے بھائیوں نے بھوگیوال روڈ پر واقع 22 کنال 15 مرلے کی صنعت بھی رہن رکھوائی، ڈیفالٹر جلیل الرحمان نے بھی بھوگیوال روڈ پر واقع 6 کنال صنعتی اراضی رہن رکھوائی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں نیلم سینما چوک کے پاس 9 مرلے کا گھر بھی رہن رکھوایا گیا، قرض کیلئے جلیل الرحمان، میاں اقبال، افشاں اقبال اور عزیز الرحمان چن نے گارنٹی بھی دی۔

وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ جائیدادوں پر جاری حکم امتناعی اور عزیز الرحمن چن کی درخواستیں مسترد کی جائیں، بینک نے فنانشل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس کی دفعہ 15 کے تحت جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت کی استدعا کی تھی۔

عزیز الرحمان چن کے وکیل نے موقف دیا کہ جے ایس بینک سے کاروبار کیلئے قرض لیا تھا جو واپس کر دیا۔

دوسری جانب پی پی رہنما کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بینک نے رہن شدہ جائیدادوں کی بلاجواز نیلامی کی کارروائی شروع کی۔

وکیل نے استدعا کی کہ بینک کو فنانشل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس کی دفعہ 15 کے تحت جائیدادیں نیلام کرنے سے روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر