Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس درست قرار، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Now Reading:

توشہ خانہ ریفرنس درست قرار، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کیے جانے والے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان نے الیکشن ایکٹ سیکشن 137 اور 173 کی خلاف ورزی کی جس کی پیش نظر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کو درست قرار دیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ حاصل کیا جس کے مطابق عمران خان نے سال 2018-19 کے دوران دانستہ حقائق چھپائے ہیں۔

عمران خان نے سال 2018-19 ، سال  2019-20 اور سال  2020-21 کے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کے سنگین نتائج ہوتے ہیں تاہم عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا جاتا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں واضح کیا کہ غلط بیان حلفی اور اثاثوں میں حقائق چھپانے پر عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 63(1)p کے تحت صرف موجودہ اسمبلی کے لئے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے ، اس شق کے تحت تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر