Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھرکول پاکستان کا گیم چینجر ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

Now Reading:

تھرکول پاکستان کا گیم چینجر ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھرکول پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تھرانرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنز فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھرکول ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسلام آبادمیں اجلاس طلب کروں گا جس میں توانائی، گیس ودیگرمنصبوں پراسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھرمیں حکومتی اقدامات سےلوگوں کوروزگارمل رہاہے جبکہ خواتین آراوپلانٹس کوآپریٹ کررہی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ گیس ہماری استطاعت سے باہر ہے، ابھی تک اس کا انتظام نہیں ہوسکا ہے لیکن تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے اور گیس بھی بناسکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں 24 ارب ڈالر توانائی پر خرچ کرچکے ہیں لیکن اگر 100 فیصد تھرکول سپلائی کیا جائے تو بلین ڈالرز بچ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تھر میں بہترین معیار کے پلانٹ ، بوائلر ہیں ، یہاں آلودگی نہیں اور نہ کوئلے کے پلانٹس سے آلودگی پیدا نہیں ہوگی کیونکہ تھرکول جدید ٹیکنالوجی سے تکمیل پانے والامنصوبہ ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس وقت تھر میں 175 ملین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جس سے ملکی معیشت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاورپراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2640میگاواٹ ہوجائے گی اور 10 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں ایک وقت تھا زندگی گزارنے کے آثار نہیں تھے لیکن آج یہاں سے بجلی کی پیداوار ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھرکول منصوبہ علاقےکی ترقی اورخوشحالی کامنصوبہ ہے اور خوشی ہے کہ مشکلات کے باوجود منصوبے کو مکمل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر