پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں، بہتر تو یہی ہوتا کہ آج پورے پاکستان میں الیکشن ہو رہے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ سازش کرکے عمران خان کی حکومت ہٹا کر یہ حکومت لائی گئی اور اب بات پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر ہونا شروع ہو گئی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بہت اچھا جا رہا ہے، تمام ووٹرز گھروں سے نکلیں ووٹ ڈالنا آپ کی قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج شام پورا پاکستان بتائے گا کہ وہ غلامی نہیں کرے گا، آج شام کوپتہ چل جائے گا کہ عمران خان2تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چاہنے والے باہرنکل کرووٹ ڈالیں، حکومت کچھ بھی کرلےجیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے امید نہیں بلکہ آج الیکشن کمیشن کا امتحان ہے کہ وہ بے ضابطگیوں پرایکشن لیں گے یا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News