
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنے ضروری اقدامات ہیں وہ پنجاب حکومت ذمہ داری کے ساتھ کر ادا کر رہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔
عمر چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس کی فرسٹریشن ظاہر ہو رہی ہے، چور عمران خان سے اتنا خوف زدہ ہیں کہ صبح شام جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر کبھی وزیر اعظم کو ایسے نہیں چلایا گیا جیسے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو چلایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News