وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کل صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی محمد فاروق کھوکھر نے مشترکہ بیان جاری کر دیا۔
وائس چیئرمین سید جعفر طیار بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان میں ججز تعیناتی کیلئے پنجاب اور سندھ میں سنیارٹی لسٹ کو نظرانداز کیا جارہا ہے، قانون و انصاف کے تقاضوں کے خلاف ملک میں من پسند فیصلے ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے شدید خطرہ ہیں، الیکشن کمیشن کا عمران خان سے متعلق فیصلہ قانون کے تقاضوں کے برعکس ایک مثال ہے۔
سید جعفر طیار بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے پورے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے، غیر آئینی فیصلوں اور ملک میں بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کل پنجاب بھر کے وکلاء سراپا احتجاج ہونگے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
