Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشخبری؛ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

Now Reading:

خوشخبری؛ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا
خوشخبری؛ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

خوشخبری؛ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

پاکستان، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ باہر نکل گیا ہے۔

پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان کئی عرصے بعد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل گیا جس کی تصدیق فیٹف نے بھی کردی ہے۔

آج فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اہم اجلاس پیرس میں ٹی راجہ کمار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

اجلاس کے بعد فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا جب کہ فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے تمام 34 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے جس پر پاکستان کو اس پیش رفت پر خیرمقدم کرتا ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں موجود تھا جب کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان کے لیے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔

فیٹف کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ قانون پر مزید عمل در آمد کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں 37 ارکان شامل ہیں جب کہ تنظیم کی بنیادی ذمہ داری عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’میں خاص طور پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیموں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے کردار اور کوششوں کو سراہتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے متحدہ محاذ قائم کیا۔ الحمدللہ!‘‘

وزیر خاجہ بلاول بھٹو زرداری

Advertisement

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو باضابطہ طور پر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، پاکستان زندہ باد۔

حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر بہتر انداز سے عمل کیا اور پاکستان نے 2021 کے نکات اپنے مقررہ وقت سے قبل مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ کام جاری رکھے گا، ہمارا عزم ہے کہ ہم اسی سمت میں اپنا مزید سفر جاری رکھیں گے جب کہ یہ تمام قوم کی مشترکہ کوششوں کے نتیجہ میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی اتفاق رائے کے بغیر ناممکن تھا اور اس سے ثابت ہوا کہ بطور قوم مل کر کام کرنے سے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے جب کہ ہماری آج کی کامیابی مل کر کام کرنے سے ممکن ہوئی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور کہتی ہیں کہ ادارہ جاتی طور پر مختلف اداروں نے مل کر ناقابل یقین حد تک بہترین کام کیا اور کسی نے اس ضروری کوششوں میں اپنی کوششیں نامکمل نہیں چھوڑی۔

Advertisement

حنا ربانی کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اچھی خبر ہے اور سفارت کاری کے حوالے سے بھی یہ ایک بڑی کامیابی ہے، گذشتہ 4 برس میں پاکستان نے تمام قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کیں، ہم اپنی کوششوں میں بہتری اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی کٹھن سفر رہا ہے ، 2018 اور 2021 کے ایف اے ٹی ایف پلان میں بہت مشکل نکات تھے، ان نکات کے لیے قانونی و ادارہ جاتی نظام میں اصلاحات کرنا تھیں، آج ہم دنیا سے آگے کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر