وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے چناب پل پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے چناب پل پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ فلائی اوور پر اڑھائی ارب روپیہ خرچ ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ دوسرا سنگ بنیاد پرانے جی ٹی روڈ پر 29 کلو میٹر کی تعمیر کا رکھا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ سیکٹر نہیں وزیراعظم کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے، وزیر اعظم آٹے کے بحران پر کنٹرول نہیں کر سکے اور پنجاب حکومت پر کس طرح پابندی لگا سکتے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم بولتے پہلے ہیں سوچتے بعد میں ہیں جبکہ وفاقی حکومت ہوا میں تیر چلا رہی ہے ان کو چلانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام میں 80 ہزار خاندانوں کی ٹارگٹ نشاندہی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
