
وزیراعظم کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دستیاب وسائل ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی پائیدار بحالی کے لیے اقوام متحدہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار اداروں کی معاونت سے تیار کی جانے والی پوسٹ ڈزاسٹر نیڈ اسیسمنٹ پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دستیاب وسائل ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ اجلاس میں وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے شرکت کی۔
دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 30 ملین ڈالر کی انسانی امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Grateful to U.S. govt for the announcement of an additional $ 30 million in humanitarian assistance for flood victims. With the start of winter, challenges of food, health & shelter still persist. World should promptly contribute to UN aid appeal to mitigate the impact of tragedy
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 28, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خوراک، صحت اور رہائش کے چیلنجز بدستور برقرار ہیں تاہم سانحہ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے دنیا کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی امداد کی اپیل میں حصہ ڈالنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News