Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قاتل گرفتار

Now Reading:

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قاتل گرفتار
سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قاتلوں کو خاران سے گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت شفقت اللہ یالانزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور اپنے ساتھی کی نشاندہی بھی کی ہے جبکہ اس کے قبضے سے موٹرسائیکل، دستی بم اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کو ہمسایہ ملک سے کارروائیاں کرنے کیلئے احکامات ملتے تھے تاہم ملزم سے خاران میں نیٹ ورک کے تمام ڈیڑیلز حاصل کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکان زئی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Advertisement

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) رخشان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا تھا۔

ڈی آئی جی رخشان کا کہنا تھا کہ محمد نورمسکان زئی پر نماز عشاء کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے تھے۔

واضح  رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ  فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر